مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کے سیاسی تسلط پسندانہ رویے کے پیش نظر روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی۔ روسی صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے کم جونگ ااون کو ملاقات کی دعوت بھی دی گئی، جسے انھوں نے قبول کر لیا۔ کم جونگ اون نے روسی وزیر خارجہ کو بتایا کہ انھیں امید ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، شمالی کوریا کے رہنما نے بتایا کہ کوریائی جزیرے سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں لیکن وہ اسے مرحلہ وار ختم کرنے کو ترجیح دیں گے۔
شمالی کوریا نے امریکہ کے سیاسی تسلط پسندانہ رویے کے پیش نظر روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
News ID 1881140
آپ کا تبصرہ